نئی دہلی ۔ 18 اپریل (اے پی پی) بھارت میں سونے کے نرخ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ شمالی کوریا کے حوالے سے خراب ہوتی علاقائی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات میں سرمایہ کاری ہے۔ بنگلور میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1291 ڈالر فی اونس طے پائے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 1293.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔