بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

123
بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

حیدرآباد (دکن)۔25ستمبر (اے پی پی):بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی، میزبان ٹیم بھارت نے 187 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

، سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں، سوریا کمار کو مرد میدان قرار دیا گیا، اتوار کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ، ٹم ڈیوڈ نے 54 اور کیمرون گرین نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، بھارت کے اگثر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سوریا کمار یادیو نے 36 گیندوں پر 69 اور ویرات کوہلی نے 48 گیندوں پر 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ،

دیگر بیٹرز میں ہارڈیک پانڈیا 25 (ناٹ آؤٹ) اور کپتان روہیت شرما 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے ڈینیئل سیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، سوریا کمار یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔