سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) بھارت نے بین الاقوامی قوانین اورجموںوکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے پیر کو بھارتی آئین کی دفعات 370اور35اے کومنسوخ کردیا اور آئین کے تحت مقبوضہ علاقے کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے وادی کشمیر اور جموں خطے کو یونین ٹیریٹوری قراردیا جس کی اپنی قانون ساز اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ قانون ساز اسمبلی کے بغیر مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہوگا۔ نئے حکمنامے میں کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔