بھارت نے سرحدوں سے پسپائی کے بعد اجمیر شریف کے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

83
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے بھارت نے سرحدوں سے پسپائی کے بعد مذہبی حملہ کرتے ہوئے اجمیر شریف کے زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے، 500 پاکستانی زائرین نے 7 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا۔ پیر کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ویزہ اجراءسے انکار درحقیقت بھارت کا انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے کھل کر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے اور اس بات کا ثبوت اجمیر شریف کے زائرین کو ویزے دینے سے انکار مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام سے پاکستانی عقیدت مند خواجہ غریب نواز کی حاضری سے محروم ہو گئے ہیں، 500 پاکستانی زائرین نے 7 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کے عقیدت مندوں کو مسلسل دوسرے سال حاضری سے محروم کیا جارہا ہے حالانکہ پاکستان فراغ دلی کا مظاہرہ کررہا ہے اور ایک سال کے دوران 5 ہزار 6 سو سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرچکا ہے، اس کے علاوہ 312 ہندوں یاتریوں کو بھی ویزے جاری کرچکا ہے۔