36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی...

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرنے کے بعد ہم بھارت کو جامع جواب دیں گے۔پہلگام سیاحتی مقام پر حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں بھی ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔ حریف ملک کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی جارحانہ اقدام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں