- Advertisement -
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ (کل ) اتوار کو منایا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل جموں و کشمیر پر بھارتی فاشزم کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کشمیر کی جہدوجہد آزادی کیلئے سفارتی محاذ پر ایک نائب وزیر خارجہ بطور فوکل پرسن تعینات کرے
یاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی جانب سے خاموشی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیراور فلسطین اہم ترین ایشوز ہیں جن کا حل عالمی امن کےلئے ناگزیر ہے
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517173
- Advertisement -