39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے...

بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمان پاکستان سے محبت اور پاکستانی قوم کے ساتھ پیار کے جذبات رکھتے ہیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمان پاکستان سے محبت اور پاکستانی قوم کے ساتھ پیار کے جذبات رکھتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح آپ کے دل میں ہندوستان ہے، اسی طرح کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان ہے۔

یہ سچ ہے، ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔کشمیری مسلمان خاتون کی بات سن کر ایک ہندوستانی ہندو نے کہا کہ یہ نظریات کی لڑائی ہے،ایک مذہبی اسکالر نے ریمارکس دیئے کہ بھارتی مقبوضہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ثابت کر دیا ہے کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کی الگ شناخت کی بنیاد ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588558

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں