25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

- Advertisement -

بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، کوٹلی نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بھارت کے قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کوٹلی نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بدھ کو کو بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلاشتعال فائرنگ کی نتیجے میں بالا کوٹ کا رہائشی 22سالہ نوجوان محمد رازق شہید جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو قائمقام ڈی جی (جنوبی ایشیاءو سارک) نے بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ڈی جی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور انڈین فورسز کو معاہدے کا احترام کرنیکی ہدایت دے ۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے رواں سال کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی 873خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 40بیگناہ شہری شہید اور 148 زخمی ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں