22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںبھارت 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی...

بھارت 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادری اب تک کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدام نہیں کرسکی،وفاقی وزیربرائے بحری امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصراحمد شیخ نےکہا ہے کہ بھارت 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری اب تک کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدام نہیں کرسکی۔وزارت بحری امور کی جانب سے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کشمیریوں پرریاستی دہشتگردی کا آغازکیا،بھارت 77 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

قیصراحمد شیخ نے کہا کہ شہید برہان وانی سمیت مقبوضہ کشمیرکےتمام شہدا نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی آئین میں کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے والی ترامیم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،ریاستی پالیسی کے مطابق ہم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ قیصراحمد شیخ نے کہا کہ عالمی برادری اب تک کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدام نہیں کرسکی،

- Advertisement -

اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں، عالمی برادری بھارتی جیلوں میں قید بےگناہ کشمیریوں کی رہائی ممکن بنائے، عالمی برادری کشمیرکےحق خود ارادیت کو بھارتی قبضے سے آزاد کرائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں