بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

14
arrested
arrested

مظفرگڑھ۔ 29 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نےمنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی طاہر سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں ملزم منیر احمد سے 1050 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 879/25 درج کر لیا، ملزم محمد بلال سے 01 عدد بندوق 12 بور برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر882/25 درج کر لیا، ملزم عبد الرزاق سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 881/25 درج کرکے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کر دیا ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو ساجد فیاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1208 گرام اور ملزم اویس سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم سجاول کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور، ملزم سانول سے 01 عدد پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان بند حوالات تھانہ کر دیئے ہیں۔