26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر،تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا...

بھکر،تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ،ڈی پی او بھکر

- Advertisement -

بھکر۔ ۔۔۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے تھانہ سرا مہاجر کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایس پی شوکت علی ،ایس ڈی پی او صدر اسد عباس خان بھی ہمراہ تھے۔دورے کے دوران تھانہ کی سرکاری وہیکل، تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ ما ل خانہ، ملازمین کی رہائشی بیرکس،ویٹنگ روم کی صفائی چیک کی اور ہدایت کی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ٸ کا خاص خیال رکھا جائے۔

فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹرڈتھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔ڈی پی او نے SHO کو ہدایت کی کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں کی جائے گی اور چالان کو عدالتوں میں بروقت بھیجیں۔ مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں