29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر،سرچ آپریشن میں 34 اشتہاری ملزمان گرفتار ، ناجائز اسلحہ کی بھاری...

بھکر،سرچ آپریشن میں 34 اشتہاری ملزمان گرفتار ، ناجائز اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد

- Advertisement -

بھکر۔ ۔۔۔ 30 اپریل (اے پی پی):بھکر پولیس کے ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیئے سرچ آپریشنز جاری رکھا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سرچ آپریشن میں 34 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ناجائز اسلحہ کی بھاری مقدار 11 پسٹل چار رائفل اور ایک کلاشنکوف برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

- Advertisement -

اس سرچ آپریشن کے دوران 15 کلو سے زائد چرس اور 150 لیٹر شراب برآمد کی ،اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف 12 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں