27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر،عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی اور وفاقی اداروں کے...

بھکر،عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی اور وفاقی اداروں کے سربراہان اپنے فرائض احساس ذمہ داری سے ادا کریں ، کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی

- Advertisement -

بھکر۔ ۔۔۔ 29 جنوری (اے پی پی):ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام صوبائی اور وفاقی محکمہ جات کے سربراہان و افسران اپنے فرائض احساس ذمہ داری کیساتھ ادا کریں تاکہ سرکاری دفاتر میں عوام الناس کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔یہ بات ایم این اے/کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی (ڈی سی سی)رشید اکبر خان نوانی نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سیکریٹری ڈی سی سی/ڈپٹی کمشنر محمداشرف،ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان،ایم پی ایز سعید اکبر خان نوانی،عامر عنایت خان شہانی،ملک غضنفر عباس چھینہ اور احمد نواز خان نوانی بھی موجود تھے۔اجلاس میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر اورمختلف محکمہ جات واپڈا ہیلتھ،ایجوکیشن،لائیوسٹاک،زراعت،ار ی گیشن،ہائی ویز،فاریسٹ،سی او ایم سیز،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ،بلڈنگزاور ڈویلپمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی اور پارلیمنٹریز کو سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

جبکہ ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے ضلع میں لااینڈ آرڈرز کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ضلعی محکمہ پولیس بھرپور انداز میں متحرک ہے۔کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی رشید اکبر خان نوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود اور انکے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نےایکسئین واپڈا بھکر اور دریا خان کو ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اوورچارجنگ ہرگز نہ کی جائے اور صارف کا الیکٹرک میٹر اتارے بغیر بجلی کے بل وصول کئے جائیں ۔کنوینر کمیٹی رشید اکبر خان نوانی نے ضلع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کی بہتری اور تھانہ جات میں میرٹ پسندی کے فروغ ،عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی اور ضلع میں جرائم کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر کنوینر ڈی سی سی نے ایکسئین اری گیشن کو سرکاری پانی چوری کی روک تھام اور کسانوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے بھی بطور خاص ہدایت کی۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی مجموعی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ کی جانب سے سکیٹر وائز ضلع میں جاری سالانہ ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کاموں بارے بھی مفصل بریفنگ دی گئی۔کنوینر ڈی سی سی نے تعمیراتی افسران سے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو معیاری انداز میں بروقت مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں ایم پی ایز سعید اکبر خان نوانی،عامر عنایت خان شہانی،ملک غضنفر عباس چھینہ اور احمد نواز خان نوانی نے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات میں مزید بہتری کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اور ضلع میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کنوینر ڈی سی سی رشید اکبر خان نوانی نے سرکاری محکموں کے افسران کو عوامی مسائل کے بہتر حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کیلئے بطور خاص ہدایت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں