بھکر۔ 19 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پبلک ڈیلنگ کے فروغ کیلیے کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا۔ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ اوپن مقامات پر کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کوان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے شکایا ت کے ازالے اور مسائل کے حل کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔ ڈی پی او نے مختلف مقامات طارق میرج ھال کوٹلہ جام تھانہ صدر بھکر
تالاب والی مسجد منڈی ٹاؤن بھکر اور تھانہ سٹی بھکر میں کھلی کچہریاں لگائیں ۔منعقدہ کھلی کچہریوں میں سائلین نے مسائل پیش کیے ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے مرد و خواتین شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی صدر اسد عباس خان ،ایس ایچ اوز ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہریوں میں سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین علاقہ اور سائلین نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584468