بھکر۔۔ 11 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسییشن بھکر کے انتخابات صدر کے الیکشن میں کھچی گروپ نے میدان مار لیا ۔کھچی گروپ کے امیدوار ملک مجتبی ٰیٰسین کھچی کانٹے دار مقابلے میں 248 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ۔مدمقابل شیخ گروپ کے امیدوار ملک ذوالفقار علی جھمٹ 231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
دوسری جانب ڈی ایل جی اور شیخ گروپ کے متفقہ امیدوار شیخ محمد شاہد 310 ووٹ کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔