13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومضلعی خبریںبھکر،کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ...

بھکر،کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے ، ڈی پی او

- Advertisement -

بھکر ۔25فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔ ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور تین دن میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا شامل ہے۔ڈی پی او بھکرنے کہا ہے کہ شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ جن کی داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں