33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںبھکر ،مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لیے سیکورٹی کے...

بھکر ،مسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ، ڈی پی ا

- Advertisement -

بھکر۔۔۔۔ 09 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے حکم پرمسیحی برادری کے عبادتی و دعائیہ پروگرامز کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دعائیہ پروگرامز کے موقع پرضلع میں 200 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیئے۔

عبادتی مقامات چرچ ہائے کی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ۔ اس طرف آنے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا۔اس کے علاوہ پروگرامز کی نگرانی کے لیے اہم عبادت گاہوں پر CCTV کیمرہ جات نصب کئے گئے ۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ساتھ عبادتی پروگرامز پر لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی۔۔مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، محافظ پولیس گشت کناں رھیں۔ڈی پی او بھکر کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ حساس مقامات پر گاڑیوں، اشخاص کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570500

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں