24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبہتر زندگی کے لئے عوام کی خواہشات کی تکمیل ہماری جدوجہد کا...

بہتر زندگی کے لئے عوام کی خواہشات کی تکمیل ہماری جدوجہد کا مقصد ہے، چینی صدر شی جن پنگ

- Advertisement -

بیجنگ 15جون (اے پی پی):چین صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ کے شائع ہونے والے مضمون کا موضوع ’’ درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرنا ،قومی گورننس میں پارٹی کا ایک اہم طریقہ ہے‘‘۔

چینی میڈ یا کے مطابق چھیوشی میگزین کے 12 ویں شمارے کے مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کی سائنسی تشکیل اور مسلسل عمل درآمد سی پی سی کی قومی گورننس کا ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے۔ پہلے پانچ سالہ منصوبے سے لے کر 14 ویں پانچ سالہ منصوبے تک کا مستقل مقصد چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس عمل میں پارٹی نے مسلسل ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں اپنی تفہیم کو گہرا کیا ہے، اپنی حکمت عملی کو پختہ کیا ہے اور اپنے عمل کو وسعت دی ہے ، یوں چین کی جدیدکاری اور ترقی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں چینی طرز کی جدیدکاری کی خصوصیات، تقاضوں اور اس کے اہم اصولوں کی تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔ بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہشات ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔ بہتر قواعد، پالیسیاں اور ترقیاتی منصوبے عوام کی خواہشات کے مطابق اور ان کے خیالات اور توقعات کے مطابق ہونے چاہئیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں