
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے اب تک پاکستان میں ان کی زمین سے متعلق 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق 2021 اور 2022 میں لینڈ گرابنگ/قبضہ مافیا سے متعلق پورٹل پر تارکین وطن کی 6,803 شکایات موصول ہوئیں، زمینوں اور مکانات پر ناجائز قبضے کی 5752 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں شکایات کے ازالے کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی گئی ، 668 میں سے 610شکایات کا ازالہ کیا گیاا، اس کے بعد اسلام آباد اور بلوچستان 90 فی صد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
اسی طرح پنجاب نے کل 4,576 میں سے 3,964 شکایات کا 87 فیصد شرح کے ساتھ ازالہ کیاجبکہ سندھ اور آزاد جموں و کشمیر میں بالترتیب 459 اور 193 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔