34.2 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںبیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے...

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، اقتصادی سروے

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):پاکستان کے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای اینڈ او ای) کے اعداد و شمار کے مطابق 1972 سے مارچ 2025 تک 14.22 ملین سے زائد پاکستانی شہری 50 سے زائد ممالک میں روزگار کے لئے گئے جن میں سے96 فیصد سے زائد کارکنان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک، خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کر رہے ہیں، یہ کارکنان زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو پاکستان کی برآمدات کے بعد ملکی معیشت کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

پیر کو جاری اقتصادی سروے کی دستاویز کے مطابق 2024 کے اہم اعداد و شمار کے مطابق 727,381 پاکستانی کارکنان نے بیرون ملک روزگار کے لیے رجسٹریشن کروائی۔ سعودی عرب سب سے بڑا مسکن ہے جہاں 62 فیصد (452,562) کارکنان گئے۔ عمان دوسرے نمبر پر رہا، جس نے 11 فیصد کارکنان کو راغب کیا۔ متحدہ عرب امارات 9 فیصد ، قطر 6 فیصد ، بحرین 3 فیصد ، اور ملائیشیا ایک فیصد دیگر اہم منازل تھیں۔ 50 فیصد (366,092) غیر ہنر مند کارکنان35 فیصد (255,706) ہنر مند کارکنان تھے۔

- Advertisement -

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور افراد کی تعداد نسبتا کم رہی۔ صوبائی تقسیم لحاظ سے پنجاب سے 404,345 سب سے زیادہ کارکنان گئے۔ خیبر پختونخوا 187,103، سندھ 60,424 ، اور قبائلی علاقوں سے 29,937 لوگ بیرون ملک روزگار کے لیے گئے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان سے کم تعداد میں لوگ بیرون ملک گئے ۔ بیرون ملک روزگار کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت پاکستان امیگرینٹ مینجمنٹ فریم ورک کے ذریعے امیگریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔ 65 نئے لائسنس جاری کیے گئے، جس سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی کل تعداد 2,264 ہو گئی ہے۔

سعودی ویژن 2030 کے تحت 33 معاہدے طے پائے ۔ جرمنی، کینیڈا، جاپان اور امریکہ میں روزگار کے مواقع کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ کورین زبان کی تربیت کے ذریعے30,000 پاکستانیوں کو جنوبی کوریا میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔ سافٹ اسکلز ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا گیا، جس میں تکنیکی اور ثقافتی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔ حکومت نے19 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تعینات کئے۔

قومی لیبر کانفرنس 2024 میں محفوظ اور صحت مند کام کی جگہوں کے لیے پالیسیاں طے کی گئیں۔ پاکستان کا بیرون ملک مقیم کارکنان کا نیٹ ورک ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت کی جانب سے اس شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں