فیصل آباد۔18 نومبر(اے پی پی ) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ 20نومبر کے بعد گندم کی کاشت کی صورت میں شرح بیج 50کی بجائے 60کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے کیونکہ 15 نومبر کے بعد فصل کی کاشت کی صورت میں 50کلوگر ام فی ایکڑ بیج ڈالنے کے باعث 10سے15 کلوگرام فی ایکڑ پیداوارمیں روزانہ کی بنیاد پر کمی واقع ہو ناشروع ہو جاتی ہے جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔