22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںبیلاروس کے صدر کی جانب سے نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز...

بیلاروس کے صدر کی جانب سے نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ

- Advertisement -

منسک ۔11اپریل (اے پی پی):بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہائوس پر عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں