بیلجیم میں پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ کا پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجیئم پر خیرمقدم

77

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ نے پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیلجیئم کے ہاکی کے لیجنڈ سٹیفن بلوشر کی پاکستان ہاکی ٹیم کی حمایت کے لئے دورے پر ان کاشکریہ اداکیا۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں ظہیر جنجوعہ نے پاکستان کی ہاکی ٹیم نے عالمی اور اولمپک چیمپین بیلجیم کے خلاف انتریپ میں شاندار کھیل پیش کرنے اور بھرپور جذبے کو سراہا۔

ظہیر جنجوعہ نے دونوں ملکوں کی ہاکی ٹیموں کا گروپ فوٹو اور کھیل کے مناظر کی تصاویر بھی شیئرکیں۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہاکی کے لیجنڈ سٹیفن بلوشر سے پاکستان اوربیلجیئم کی ٹیموں کے مابین ہاکی کے میچ کے دوران انتریپ میں ملاقات پر انتہائی مسرت ہوئی۔

سٹیفن بلوشر خصوصی طور پر بیلجیئم میں پاکستان کی ٹیم کی سپورٹ کے لئے آئے۔ پاکستانی سفیر نے پاکستانی ہاکی ٹیم سے محبت پر ان کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے ہاکی گرائونڈ میں سٹیفن کےساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے پاکستان کا پرچم اٹھایا ہوا ہے۔