33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںبیماری کی صورت میں آم کے درخت کی کانٹ چھانٹ کے بعد...

بیماری کی صورت میں آم کے درخت کی کانٹ چھانٹ کے بعد کاپر والی زہر کا سپرے کیاجائے،ماہرین

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز فیصل آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ باغبان ڈائی بیک، سڈن ڈیتھ، گموسس کی بیماری میں مبتلاآم کے پودوں کے بہتر علاج کیلئے فوری طور پرمحکمانہ سفارشات اور ماہرین زراعت کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ستمبر کا مہینہ مذکورہ بیماریوں کے شکار درختوں و پودوں کے علاج کیلئے موزوں ترین ہے۔

انہوں نے کہاکہ سڈن ڈیتھ کی بیماری کی صورت میں آم کے درخت کی کانٹ چھانٹ کے بعد کاپر والی زہر کا سپرے کیاجائے اور پھر 15 روز کے وقفہ کے بعد کسی دوسری سرائت پذیر پھپھوند کش زہر کاسپرے بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ماہ ستمبر کے دوران آم کے باغات پر کسی کیڑے کاحملہ مشاہد ے میں آئے تو ماہرین زراعت کی مشاورت سے کیڑے مار زہر کو پھپھوند کش زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اور گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کیلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کیلئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کیلئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10 بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلات کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ جڑی بوٹی راستوں، کھالوں، ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں