اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) بینکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان نے تھائی ایر ویز کو اسلام آباد آنے کے لیے ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن و سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز ہو گئی۔یہ خصوصی پرواز ہفتہ کو رات 10بجکر 10منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گی جہاں صحت کا عملہ مسافروں کی سکریننگ کو یقینی بنائے گا۔