بینکنگ سیکٹر کی اے ڈی آر کی شرح دسمبر 2024 کے دوران 51.8 فیصد تک بڑھ گئی،ایس بی پی

80

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):بینکنگ سیکٹر کی ایڈوانس ٹو ڈیپازٹس ریشو(اے ڈی آر) دسمبر 2024 کے دوران 51.8 فیصد تک بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 2024 تک اے ڈی آر کے تحت 15.6 ٹریلین روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں

جبکہ نومبر 2024 کے اختتام پر یہ شرح 47.8 فیصد تھی اور اے ڈی آر کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم 14.9 تریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دورا اے ڈی آر کے تحت قرضوں کے اجرا میں 0.7 ٹریلین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔