بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک آف پاکستا ن بے روزگار خواتین کو بغیر کسی اضافی معاوضے کے قر ضو ں کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے،ڈپٹی چیف منیجر فضل مقیم

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2023 میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 7960 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8050 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا ۔

جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جولائی میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7998 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا جو اگست میں کم ہو کر 7960 ارب روپے ہو گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق نجی شعبے کے کاروبار کو اگست کے دوران بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ کے حجم میں اگست کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 1.3 فیصد کی کمی ہوئی۔

اگست 2023 میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 6819 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست میں 6910 ارب روپے تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.6 فیصد کی کمی ہوئی۔ جولائی میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 6859 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا جو اگست میں کم ہو کر 6819 ارب روپے ہو گیا۔