اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست 2023 میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد میں فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 248 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 251 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
جولائی کے مقابلہ میں اگست میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کیک اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر0.8 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد میں فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 250 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جواگست میں کم ہوکر248 ارب روپے ہوگیا۔ واضح رہے کہ اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعیقرضہ جات کاحجم 7960 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست میں 8050ارب روپے تھا۔