22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.3 فیصد کی نمو...

بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.3 فیصد کی نمو ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 24 نومبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کے حجم 22767 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصد اور پیوستہ ماہ کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 31ہزار 400 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصد کم اور اکتوبر کے مقابلہ میں 0.9 فیصد زیادہے ۔ 24 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8526 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کےمقابلہ میں 1.1 فیصد کم اور اکتوبر کے مقابلہ میں 0.5 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417983

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں