بینک الفلاح کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی نموریکارڈ

315

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):بینک الفلاح لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔بینک کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک الفلاح کو15.12 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینک کو10.92 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا، اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 53.3 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 38.5 روپے تھی۔

مالیاتی بیان کے مطابق پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کے بعدازٹیکس منافع میں سہ ماہی بنیادوں پر19 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، پہلی سہ ماہی میں بینک کا بعد ازٹیکس منافع 8.343 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جودوسری سہ ماہی میں 6.783 ارب روپے ہوگیا۔جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک کی مجموعی سیلز کاحجم 31.10 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.68 ارب روپے تھا۔