کراچی۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):بینک دولت ِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ہوگا۔ مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں سٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔