31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی کیو ایس رینکنگ میں نمایاں کارکردگی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی کیو ایس رینکنگ میں نمایاں کارکردگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس کی جاری کردہ سال 25۔2024 کے لئے رینکنگ میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 نئے شعبہ جات میں شمولیت اختیار کی جن کو حالیہ رینکنگ میں شامل کیا گیا۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں 501-600 ، فزیکل سائنسز میں 501-600، بزنس اینڈ اکنامکس کی کیٹیگری میں 601-800 اور سوشل سائنسز میں 801-1000کی کیٹگری میں پہلی بار جگہ بناتے ہوے اپنی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر بنایا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو اِلٰہیات، الوہیت اور مذہبی علوم (اسلامک سٹڈیز) میں 51ـ100 ، شعبہ ریاضی میں 351-400 اور فزکس و فلکیات میں 601-640 کی کیٹگریز میں شامل کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے نہ صرف ان اول الذکر کیٹگریز میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی بلکہ اس سال مزید پانچ نئے ڈسپلن میں پہلی مرتبہ شمولیت اختیار کی ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی رینکنگ میں بدستور بہتری ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈاکٹر رحمت الہی اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے جبکہ اس پورے عمل کی رہنمائی پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے بطور نائب صدر ریسرچ اینڈ انٹرپرائز کی جس میں انہوں نے کئ ایک اصلاحات متعارف کرائیں ۔ ان کے وژن اور پالیسیوں کے نتیجہ میں ہی یونیورسٹی ایشیا بھر میں 243 اور جنوبی ایشیا میں 51 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

- Advertisement -

جامعہ انتظامیہ نے 2020 میں نائب صدر ریسرچ اینڈ انٹرپرائز کی جانب سے جامعہ کے سٹرٹیجک پلان پر عمل اور اس کی روشنی میں اصلاحات کو جامعہ کی عالمی رینکنگ میں بہتری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ جامعہ انتظامیہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ رینکنگز اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی اشتراکیت ، ریسیرچ امپیکٹ جیسے اہم پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں