38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبین الاقوامی برادری تنازعات کی روک تھام اور امن سازی کے عمل...

بین الاقوامی برادری تنازعات کی روک تھام اور امن سازی کے عمل میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرے، اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔21اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات کی روک تھام اور امن سازی کے عمل میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’’تصادم سے دوچار علاقوں میں امن کے راستے کے طور پر خواتین کی صلاحیت اور قیادت کو مضبوط بنانا ‘‘ کے موضوع پر کھلی بحث کے دوران کہا کہ ہر سطح پر خواتین کی شرکت نے "گزشتہ 20 سالوں میں امن اور سلامتی کے حوالے سے ہمارے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام اور امن سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ہمیں بڑے اقدامات کرنے ہوں گے لیکن ہم اس سلسلے میں مخالف سمت کی طرف سفر کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 1995 اور 2019 کے درمیان، امن عمل میں اوسطاً صرف 13 فیصد مذاکرات کار، 6 فیصد ثالث اور 6 فیصد دستخط کنندگان میں خواتین شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے انتخابی نگرانی، سکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات، تخفیف اسلحہ، تخفیف کاری، اور انصاف کے نظام میں مکمل صنفی برابری کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں