Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومتجارتی خبریںبین الاقوامی نمائش فوڈ افریقا میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع...

بین الاقوامی نمائش فوڈ افریقا میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

- Advertisement -

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی نمائش ’’فوڈ افریقا‘‘ میں شرکت کےلئے کل (بدھ) تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتیں ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خوراک کی عالمی نمائش کا انعقاد 12 تا 14دسمبر 2023مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگا جس میں تازہ پھلوں ، سبزیوں ، کیٹرنگ ، آرگینک پراڈکٹس ، پودوں اور پھلوں ، ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک ، فیڈز اینڈ ویٹنری ڈرگز،مچھلی، فروزن سی فوڈ، پروسیسنگ اینڈ پیکجنگ کے آلات تیار کھانے اور کھجور سے تیار کردہ اشیاءکی نمائش کی جائے گی۔

- Advertisement -

نمائش میں خوراک درآمد و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی۔فوڈ افریقا کے حوالے سے مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں