چیچہ وطنی۔ 14 مئی (اے پی پی):بیوی نے آشنا سے شادی رچانے کیلئے شوہر کو قتل کرادیا،ملزمہ اور اسکا آشنا گرفتار،پولیس کے مطابق گاؤں157،نائن ایل کے رہائشی مقتول محمدرمضان کی شادی 15سال قبل ملزمہ ثوبیہ سے ہوئی تاہم بعد ازاں دونوں نقل مکانی کرکے چک113،بارہ ایل رہائش پذیر ہوگئے اور مقامی زمیندار کے پاس ملازمت اختیار کرلی،ملزمہ ثوبیہ نے اس دوران ایک شخص محمداسلم سے تعلقات استوار کر لئے اوردونوں نے رمضان کو ٹھکانے لگا کر شادی کا پروگرام بنا لیا،مقتول رات کو زمیندار کے ڈیرہ پر سورہا تھا کہ ملزمہ اور اسکے آشنا اسلم نے گلے میں رسہ ڈال کراسے قتل کردیا،پولیس نے شبہ کی بنیاد پر بیوی کو حراست میں لیا تو اس نے راز اگل دیاجس پر اسکے آشنا کو بھی گرفتار کرلیا گیا،مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596803