بیکو سٹیل کی خالص آمدنی میں گذشتہ مالی سال کے دوران 8161فیصد اضافہ ہوا ہے، پی ایس ایکس

129
Pakistan Stock Market
Pakistan Stock Market

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):بیکو سٹیل کی خالص آمدنی میں گذشتہ مالی سال کے دوران 8161فیصد کا نمایاں اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے بیکو سٹیل کی بعد از ٹیکس آمدن 190ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2021 کیلئے کمپنی کو 2.3ملین روپے کی خالص آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح مالی 2021 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2022 کے دوران بیکو سٹیل کی خالص آمدن میں 187.7ملین روپے یعنی 8161فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔