بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت 58 ہزار 179طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیواؤں نے استفادہ کیا ہے، بی آئی ایس پی

156
BISP
BISP

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت چلائے جانے والے ‘بینظیر کفالت پروگرام’ سے اب تک 58 ہزار 179طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیوائیں مستفید ہوئی ہیں۔

بی آئی ایس پی کے حکام کے مطابق 2022 میں بی آئی ایس پی کے گھر گھر جا کر قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے کے ذریعے پورے ملک میں بیو ہ اور طلاق یافتہ خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت این ایس ای آر میں دد لاکھ 53 ہزار 374 طلاق یافتہ اور 21 لاکھ 41 ہزار971 بیواؤں کا ڈیٹا دستیاب ہے

جن میں سے 58 ہزار 179طلاق یافتہ اور 5 لاکھ 69 ہزار 889 بیوائیں اس وقت ‘بے نظیر کفالت پروگرام’ سے مستفید ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ‘بے نظیر کفالت پروگرام’ اور ‘بینظیر تعلیم وظیف کے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرامز’ اور ‘بے نظیر نشوونما’ میں شمولیت غربت کے اسکور کی تشخیص پر مبنی ہے۔