33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںتاتارستان میں قازان فورم کا انعقاد، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی...

تاتارستان میں قازان فورم کا انعقاد، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی شرکت ، کلچرل ڈائیلاگ سے پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، عبدالعلیم خان

- Advertisement -

قازان۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے، روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ثقافتی تبادلوں کو خوش آئند سمجھتے ہیں، کلچر ل ڈائیلاگ کے پلیٹ فارم سے پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ، پاکستان میں موٹر وے ایم 6 ، ایم 9 اور نیشنل ہائی وے این 25 کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہیں۔ جمعہ کو وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشین فیڈریشن کے زیر اہتمام تاتارستان کے دارالخلافہ میں قازان فورم سے خطاب کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر مواصلات اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پہلے روز کلچرل ڈائیلاگ پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے، روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ثقافتی تبادلوں کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلچر ل ڈائیلاگ انتہائی حوصلہ افزاء اور مثبت امر ہے کیونکہ اس پلیٹ فارم سے پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کثیر الجہتی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی گفتگو اور افہام و تفہیم سے ہم دنیا کو زیادہ پرامن ، متنوع اور موافق بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے رشین اسلامک ورلڈ قازان فورم 2025 کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، بالخصوص مواصلات کے شعبے میں ہماری گہری دلچسپی ہے تاکہ تجارت کے فروغ سے ملکی معیشت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ مزید براں قازان فورم کے افتتاحی سیشن میں چیئرمین دبئی انٹرنیشنل پورٹ سلطان احمد بن سلیمان اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور دبئی پورٹ کے حوالے سے شپنگ اور کارگوکے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

دبئی پورٹ کے چیئرمین نے پاکستان سے دو طرفہ تجارتی امور میں گہری دلچسپی کااظہار کرتے ہوئے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان نارتھ ٹو سائوتھ زمینی رابطوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، اسی طرح ذرائع مواصلات میں دبئی اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدت لا رہے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں موٹر ویز اور شاہراہوں پر ٹول کی وصولی میں ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دبئی پورٹ انٹر نیشنل کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیمان نے پاکستان میں موٹر وے ایم -6 ، ایم -9 اور نیشنل ہائی وے این 25 کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور پاکستان سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور چیئرمین دبئی انٹر نیشنل پورٹ سلطان احمد بن سلیمان نے قازان فورم اور اس سے منسلک ایجنڈے پر بھی بات چیت کی اور دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں زیادہ نزدیکی تعاون اور باہمی امور میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597954

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں