سرگودھا۔9اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا کے تاجر بلدیہ سے تعاون کریں اور غیر ضروری تجاوزات سے اجتناب کریں ہمارا مقصد کسی کو بے روزگار کرنا نہیں ہے مگر تجاوزات سے شہر کو پاک کیا جائے گا تاجر تعاون کریں تو شہر نہ صرف خوبصورت ہوگا بلکہ انہیں بھی روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے۔ان خیالات کا اظہار سی او کارپوریشن زویا بلوچ نے حاجی سرفراز احمد کی قیادت میں ملنے والے بلاک نمبر2 کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سی او نے کہا کہ ہمیں کسی کے کاروبار کرنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر ہم انہیں 3فٹ کی جگہ دیتے ہیں تو یہ 15فٹ پر قبضہ کرلیتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اب تجاوزات سے شہر کو پاک کیا جائے گا پھٹے والے تعاون کریں تو ان کا کاروبار بھی متاثر نہیں ہوگا اور یہ کام بھی کرتے رہیں گے مگر حد سے تجاوز قبول نہیں جس پر حاجی سرفراز نے یقین دلایا کہ ہمارے ساتھ ایس او پیز طے کرلیں تاکہ ہم اپنا کاروبار آسانی سے کرسکیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510309