27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںتاجر کو بھتہ کی پرچی دینے والے دو ملزمان پولیس مقابلہ کے...

تاجر کو بھتہ کی پرچی دینے والے دو ملزمان پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔4ستمبر (اے پی پی):تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں تاجر کو بھتہ کی پرچی دینے والے دو ملزمان پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 4 لاکھ بھتہ لینے کے لئے تاجر کو پرچی دی نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ایئر پورٹ پولیس موقع پر پہنچی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ ائیرپورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں نعمت اللہ خان اور ہارون گل شامل ہیں جن سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان قبل ازیں اقدام قتل اور اسلحہ ناجائز جیسے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں