Election day banner
18.2 C
Islamabad
جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومکھیل کی خبریںتاجکستان کے خلاف اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے،...

تاجکستان کے خلاف اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے، پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ سٹیفین کانسٹنٹائن کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال ٹیم کے کوچ سٹیفین کانسٹنٹائن نے کہا ہےتاجکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرکے میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو کے میچز آسان نہیں لیں گے اور ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فٹ بال ٹیم کے کپتان اوٹس خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔اوٹس خان نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال واپس آ رہی ہے اورسعودی عرب کے خلاف گولز کرنے کے لیے ہمیں کافی مواقع ملے تھے، میچ کے آخری لمحات میں ہمارے خلاف گول ہونے پر مایوسی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے لیے پاکستان ایک نئی ٹیم ہے، ہم نے اب تک فیفا کوالیفائنگ کے تین میچز کھیلے، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو کے میچز آسان نہیں لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجکستان کیخلاف اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے، پاکستان فٹبال ٹیم ماضی میں کم انٹرنیشنل میچز کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور تاجکستان کی ٹیمیں مسلسل انٹرنیشنل میچز کھیل رہی ہیں، پاکستان کا مقابلہ بہترین ٹیموں سے ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں اسٹیفین کانسٹٹنٹائن نے کہاکہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے ، ابھی میچز باقی ہیں۔ اوٹس خان نے کہا کہ تاجکستان کیخلاف میچ پاکستان کے لیے اہم ہے، کمبوڈیا کیخلاف میچ میں کسی کو امید نہیں تھی کہ پاکستان جیتے گا، ہم نے کمبوڈیاکو اہم میچ میں ہرایا، یہ میچ بھی ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے، پاکستان فٹبال کھیل کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ میچز ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگز شروع ہونی چاہئیں۔ تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان آمد پر گرم جوشی سے اسقبال کیا گیا، شائقین کو بہترین فٹبال میچز دیکھنے کو ملیں گے، پاکستان اور تاجکستان کیخلاف میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سخت میچ کی امید ہے ، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائز کا میچ پاکستان اور تاجکستان کے لیے اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی کوشش ہو گی کہ میچ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان ٹیم کو تین روزقبل پاکستان آنا چاہئے تھا، پاکستان بہت مہمان نواز ملک ہے اور پاکستان کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے، میچ میں ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں