23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںتاج حیدر ایک نظریاتی سیاستدان اور عوامی خدمت کے علمبردار تھے، شیری...

تاج حیدر ایک نظریاتی سیاستدان اور عوامی خدمت کے علمبردار تھے، شیری رحمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے مرحوم سینیٹر تاج حیدر کو خراج عیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج حیدر ایک نظریاتی سیاستدان اور عوامی خدمت کے علمبردار تھے، جمہوریت کے استحکام کے لیے سینیٹ میں بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیشہ آئین و پارلیمانی بالادستی کا دفاع کیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران منگل کوشیری رحمان نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے اور انہوں نے ایٹمی منصوبے میں معاونت کے ذریعے تاریخی خدمات سرانجام دیں، وہ فلاحی و صنعتی منصوبوں میں بھی پیش پیش رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تاج حیدر نے ادب و فنون لطیفہ میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کیا اور ان کے تحریر کردہ ڈرامے آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے پسے ہوئے طبقات کی بھرپور ترجمانی کی، ان کی تحریریں دلیل، دانش اور حق گوئی کا مظہر تھیں۔سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ تاج حیدر کو 2012ء میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات سے نوازا گیا،تاج حیدر کا ہر لمحہ قومی خدمت، اصول اور قربانی سے عبارت تھا۔ ان کی وفات سے سیاست اور ادب دونوں ایک بڑا سرمایہ کھو بیٹھے ہیں۔ ہم ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اللہ مرحوم تاج حیدر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں