23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںتاج حیدر 82 سال کی عمر تک ٹینس کے میدان میں متحرک...

تاج حیدر 82 سال کی عمر تک ٹینس کے میدان میں متحرک رہے،خوبصورت شخصیت اور باوقار انداز ان کی پہچان تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاج حیدر 82 سال کی عمر تک ٹینس کے میدان میں متحرک رہے جو ان کی صحت مندی اور سرگرم طرز زندگی کا عکاس ہے، ان کی خوبصورت شخصیت اور باوقار انداز ان کی پہچان تھا۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون نے مزید کہا کہ تاج حیدر ان شخصیات میں سے تھے جو ہمیشہ ایک جیسے رہے،سادگی، شرافت اور اصول پسندی ان کے مزاج کا حصہ تھی۔اعظم نذیر تارڑ نے حکومت پاکستان کی جانب سے سینیٹر تاج حیدر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں