تانگہ ہماری قدیم روائتی سواری ہے جس پر بیٹھ کر علاقہ کے لوگوں کے مسائل سننے نکلا ہوں، سید حسن مرتضیٰ

305
تانگہ

چنیوٹ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے تانگہ پر بیٹھ کر علاقہ کے لوگوں کے مسائل سننے کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ تانگہ ہماری قدیم روائتی سواری ہے جس پر بیٹھ کر علاقہ کے لوگوں کے مسائل سننے نکلا ہوں ،

جہاں تک میاں صاحب کے آنے کی بات ہے تو میاں صاحب آتے جاتے رہتے ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم ویلکم کرتے ہیں ن لیگ والوں کا فیورٹ ہونا یا انکو لاڈلے والی سہولت ہمیشہ میسر رہی ہے پیپلز پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں نہیں جائے گی ہم اپنے نشان پر انتخابات میں حصہ لینگے ہم تو چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات ہوں کچھ لوگ اب بھی ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔

اگر جمہوری عمل رک گیا تو کوئی قیادت موجود نہیں جو اسے دوبارہ بحال کروا سکے فلسطینیوں کے معاملے پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے آج اگر ان کا گھر جل رہا ہے تو کل کوئی اور گھر بھی زد میں آ سکتا ہے اساتذہ کو گرفتار کرنا اور انکے لئے قوانین میں ترامیم افسوسناک ہیں نگران حکومت یہ ظلم بند کرے نگران حکومت کا کام ہے کہ وہ بروقت منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کروائیں