27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںتجاوزات کے خلاف کریک ڈاون میں 608افراد گرفتار،326 مقدمات درج،سی سی پی...

تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون میں 608افراد گرفتار،326 مقدمات درج،سی سی پی او

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منگل کو یہاں جاری اپنے بیان میں بتایا کہ تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں رواں سال608افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ کینٹ ڈویژن میں تجاوزات کے152،سٹی میں 83، اقبال ٹائون میں 141، ماڈل ٹائون میں 97،سول لائنزمیں 69اورصدرمیں 66ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔ تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 326 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور معاونت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور سرکار ی پراپرٹیز پر ناجائز قابض افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں