تحریک انصاف جھوٹ بولنے میں ماہر،عمران خان کے اپنے بیانات میں تضاد ہے،دانیا ل عزیز

126

اسلام آباد ۔7 دسمبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹ پر جھوٹ بولنے میں ماہر ہے تاہم جھوٹے الزامات کے ثبوت عدالت کو فراہم نہیں کیے جاتے ،عمران خان پہلے ایل این جی ،نندی پور اور اورنج لائن منصوبوں میں کرپشن کے الزامات لگاتے تھے ،اب وہ الزامات کہاں گئے۔انھوں نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم پر وہ جھوٹے الزامات ثابت نہیں ہو سکے ،اسی طرح اب یہ الزامات بھی ثابت نہیں ہو سکیں گے۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باہرمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں بتا یا گیا کہ 1997ءمیں وزیراعظم پر ایک کیس چلا جس میں انہوں نے اپنی کاروباری ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر تمام اختیارات بانٹ کر خاندان کے دیگر افراد کے سپرد کردیئے تو اب انہیں کیسے ملزم ٹھہرایا جا سکتا ہے۔