تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری

55

جمرود ۔ 19 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ملک مشکل دور سے نکل آیا ہے اور آئندہ سال ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ملاگوری کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کئی ترقیاتی سکیموں کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ملاگوری سمیت پورے خیبر میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھرے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔