تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کی طرح ڈینگی سمیت دیگر وباﺅں سے عوام کو محفوظ بنائے گی، احمد جواد

69

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کی طرح ڈینگی سمیت دیگر وباﺅں سے عوام کو محفوظ بنائے گی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو حکومت سے نکل جانے کے بعد ملک میں صحت کی سہولیات کا خیال آیا، اقتدار میں ہوتے ہوئے (ن) لیگ کو اپنی جیبیں بھرنے اور ٹی ٹیز کا کھیل کھیلنے کی بجائے صحت پر سرمایہ کاری کا خیال سوجھتا تو یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاروں میں اپنی شکلوں کی نمائش پر اربوں ضائع کرنے کی بجائے (ن) لیگ کے پاس مکمل اختیار موجود تھا کہ وہ ملک بھر خصوصاً مرکز اور پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے وسائل صرف کرتے۔