25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںتحریک آزادی کے نامور رہنما اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت...

تحریک آزادی کے نامور رہنما اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):تحریک آزادی کے نامور رہنما اور لفظ’’ پاکستان ‘‘کے خالق چوہدری رحمت علی کی برسی پیر کو عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ چوہدری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پورمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1915ء میں بزمِ شبلی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ ہندوستان کے شمالی علاقوں کو مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ۔

وہ 1918ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد اخبار ’’کشمیر گزٹ‘‘ سے بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر منسلک ہوگئے، 1928ء میں ایچی سن کالج میں لیکچرار مقرر ہوئے اور بعد ازاں برطانیہ چلے گئے جہاں سے انہوں نے ڈبلن یونیورسٹی کیمبرج سے سیاسیات اور قانون میں اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔28 جنوری 1933ء کو دوسری گول میز کا نفرنس کے موقع پر چوہدری رحمت علی نے اپنا مشہور کتابچہ ’’ابھی یا کبھی نہیں‘‘ شائع کیا جس میں بھی برصغیر کے مسلمانوں کےلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کےلئے علیحدہ وطن کے نام کے طور پر ’’پاکستان‘‘ کا لفظ استعمال کیا ۔ انہوں نے آزاد وطن کےلئے اپنے قول و فعل، قانون اور قلم سے اہم کردار ادا کیا۔چوہدری رحمت علی3 فروری 1951ء کو برطانیہ میں انتقال کرگئے اور کیمبرج کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ ان کی برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پربھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555295

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں