23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںتحصیل بھر میں قربانی کے جانوروں کے لیے عارضی مویشی منڈیوں اور...

تحصیل بھر میں قربانی کے جانوروں کے لیے عارضی مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹوں پر میڈیکل ٹیمیں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں،ڈاکٹر احسن

- Advertisement -

تحصیل بھر میں قربانی کے جانوروں کے لیے عارضی مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹوں پر میڈیکل ٹیمیں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں،ڈاکٹر احسن

سمبڑیال۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر احسن تصور چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر تحصیل بھر میں قربانی کے جانوروں کے لیے عارضی مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹوں پر میڈیکل ٹیمیں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کواپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سمبڑیال میں چیچڑ مار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور جانوروں کے چیچڑوں کے خاتمہ کیلئے سپرے کیے جارہے ہیں، عید قربان پر جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پنجاب کی طرح تحصیل سمبڑیال میں بھی دن رات اینیمل میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اور آنے والے جانوروں کو چیک پوسٹوں پر سپرے کا عمل جاری ہے

- Advertisement -

،ڈاکٹر احسن تصور چیمہ نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی عارضی منڈیوں میں ہمارا عملہ ڈیوٹی انجام دے رہا ہے اور یہ عید تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لگائے گئے کیمپوں میں جانوروں کو بروقت علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ آنے والے بیوپاریوں کو کوئی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے نئے جانوروں کو تازہ پانی پلائیں ، ٹھنڈا پانی ہرگز نہ پلائیں اور زیادہ بھاری خوراک نہ کھلائیں ورنہ جانور بیماری میں مبتلا ہو ہوسکتے ہیں اور اگر کوئی جانور بیمار ہو جائے تو فورا لگائے گئے کیمپ میں موجود ڈاکٹر سے رابط کریں۔انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلہ میں وزیرآباد روڈ بیگووالہ کے مقام پر جانوروں کی منڈی میں ایک کیمپ کا روازانہ کی بنیاد پر انعقاد کیا گیا ہے

جو عید الضحیٰ تک جاری رہے گا، اس کیمپ کا مقصد منڈی میں آنے والے نئے جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور بر وقت علاج مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیچڑوں کا سپرے بہت ضروری ہے کیونکہ جانوروں کے چیچڑوں سے کانگو وائرس کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے حکومت پنجاب نے اس مہم کا آغاز کیا ہے اور ہماری ٹیمیں اس حوالے سے کسانوں کو آگاہی بھی دے رہی ہیں اور سپرے کیے جارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474649

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں